عمران خان اور محمود خان کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے کا بھرپور جواب دیا جائیگا:کامران بنگش
پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا وزیراعظم عمران خان سے والہانہ محبت ہے اور وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف جو بھی غلط زبان استعمال کریں گا۔تو پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کل کے پاور شو سے.(ن) لیگ کے اوسان خطاب ہو گئے ہیں اور ان کی سمجھ بوجھ سلب ہو گئی ہے اس لئے غلط بیانی پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ٹریلر تھا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے ن لیگ اورنام نہاد پی ڈی ایم پارٹیوں کو اپنا آئینہ دکھا نے برا مان گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ صوبائیت اور نسلی تعصب کی سیاست کی ہے اور عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1998میں جب مرکز میں ان کی حکومت تھی تو انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام پر آٹا بند کر دیا تھا ان کا وہ دور عوام بھولے نہیں اور اچھی طرح یا د ہے اسی طرح 2009میں انہوں نے آئی ڈی پیز کا پنجاب میں داخلہ بند کیا تھا وہ کس منہ سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔کامران بنگش نے کہا کہ ن لیگ ہو یا پیپلز پارٹی ہمیشہ صوبائیت اور تعصب کی سیاست کی ہے، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ایک فیڈریشن کے طرز پر سیاست کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نصر ت بھٹو مرحومہ سے لے کر بے نظیر بھٹو تک لاتعداد خواتین کی کردار کشی کرنے کے مرتکب ہمیں اخلاقیات کا کیا درس دیں گے جو خود ہی اخلاقیات سے عاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے قائدین اور خاص کر پارٹی کے معززخواتین کے خلاف جو بھی غلط بات کریں گے ان کو ایسا ہی جوا ب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان ایک معززین پختون اور اسلامی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے انہو ں نے اخلاقی دائرے میں اپوزیشن کو جواب دے کر آئینہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ یاد رکھیں وزیر اعلیٰ محمود خان چار کروڑ آبادی کے منتخب نمائندے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کسی خاتون پر تنقید نہیں کی بلکہ ن لیگ کی طبقاتی سیاست کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔کامران بنگش نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کہتی ہے کہ خیبرپختونخوا سے مریض علاج معالجے کے لئے پنجاب کے ہسپتالوں میں آتے ہیں جبکہ ان لیگ کی قیادت خود علاج کے لئے بیرون ممالک جاتی ہے۔انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو واشگاف الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نسلی تصب سے باز آئے پنجابی ہمارے بھائی ہیں اور ان کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ رہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں آپ لوگوں نے ساری عمر حکومت کی ہے وہاں کے ہسپتالوں میں خیبر پختونخوا کے عوام شناختی دکھا کر لاکھوں روپے کی مفت علاج سے استفادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر تمام آبادی کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہی ہے