سی ٹی ڈی کا دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری 

سی ٹی ڈی کا دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری 

  

لاہور(این این آئی)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جارہے ہیں، گزشتہ سات روز میں مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے گئے اس دوران 23 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی،آپریشن کے دوران 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں میں عبدالصمد اور اکرام اللہ خان شامل ہیں، دہشتگرد عبدالصمد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، دوسرے دہشتگرد اکرام اللہ خان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔

الرٹ جاری

مزید :

صفحہ اول -