6ٹانگوں والے چولستانی بیل کی دھوم،قیمت 7لاکھ روپے 

6ٹانگوں والے چولستانی بیل کی دھوم،قیمت 7لاکھ روپے 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 6 ٹانگوں والے بیل کی دھوم مچی ہوئی ہے۔لیاقت آباد میں قربانی کے لیے لایا جانے والا  بیل چولستان نسل کا ہے اور اس کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔ بیل کو شیرو کا نام دیا گیا ہے۔ مفتی زبیر نے بتایا ہے کہ قربانی کے جانور میں اضافی ٹانگیں ہوناعیب نہیں ہوتا اور اس کی قربانی جائز ہے۔شیرو کی اضافی ٹانگیں گردن سے لٹک رہی ہیں جس کو پہلی بار دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ بیل کو رحیم یار خان میں خریدا تھا اور بڑے نازوں سے پالا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -