آزاد کشمیر انتخابات، آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر انتخابات، آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹوزرداری کے دورہ امریکہ کے پیش نظر آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، آصفہ بھٹو آزاد کشمیرمیں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے چییئرمین بلاول بھٹو کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی پی ذرائع نے بتایاکہ بلاول کی عدم موجودگی میں آصفہ بھٹوآزادکشمیرکادورہ کریں گی۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایاکہ آصفہ بھٹو آزاد کشمیرمیں پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی او آزادکشمیرمیں جلسوں،ریلیوں سے خطاب کریں گی۔خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ہفتہ کی دوپہرکراچی سے امریکاروانہ ہوگئے ہیں وہ ایک ہفتہ امریکہ میں قیام کریں گے۔دورے کے دوران بلاول بھٹو امریکہ میں اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ پہلے ہی امریکہ میں موجود ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، ذرائع نے بتایاکہ مراد علی شاہ امریکہ میں مختلف عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -