سکھر:دل دہلا دینے والا واقعہ،مگر مچھ 4سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

سکھر:دل دہلا دینے والا واقعہ،مگر مچھ 4سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا، والد نے بچی کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں صالح پٹ نارا کینال کے کنارے دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں خونخوار مگرمچھ پانی کی تلاش میں بیٹھی چار سالہ بچی کو نگل گیا۔صالح پٹ نارا کینال کے کنارے بچی اپنی ماں کے ساتھ بیٹھی تھی کہ مگرمچھ نے حملہ کردیا جبکہ بچی سعیدہ مہر کی والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ننھی سعیدہ کے بے بس والد نے بتایاکہ علاقے میں کھارا پانی ہے، پینے اور استعمال کے لئے میٹھے پانی کی تلاش میں یہاں تک آتے ہیں، خدارا کوئی مدد کرے شایدمیری بچی زندہ مل جائے۔بچی کے گھرمیں کہرام مچ گیاجبکہ پانی میں مگر مچھوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق بچی پر حملہ کرنے والا مگر مچھ 16 فٹ سے زائد لمبا تھا، مگر مچھ آئے دن پانی سے نکل کر قریبی آبادی پرحملہ کردیتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ اطلاع ملنے کے باوجود وائلڈ لائف یا انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیاکہ خورشید شاہ کاعلاقہ ہے، کم ازکم میٹھے پانی کی سہولت تو دے دیں جبکہ ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔خیال رہے ناراکینال میں چند ماہ پہلے بھی گیارہ سال کی بچی مگر مچھ کا نوالہ بنی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -