مخدوم احمد محمود، سید علی اکبر، سید اشرف اقبال کی پھوپھی کاکراچی میں انتقال، سیاسی سماجی کااظہار تعزیت
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)مخدوم الملک سید غلام میراں شاہؒ کی صاحبزادی اور سابق وزیر اعلی ریاست بہاولپور مخدوم سید حسن محمود ' مخدوم سید اقبال محمود کی ہمشیر ہ' (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
حضرت شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگاڑہ ؒ کی زوجہ سابق گورنر پنجاب و صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود' سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب مخدوم سید علی اکبر محموداور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر مخدوم سید اشر ف اقبال محمود کی پھوپھی 'پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگاڑو،سید علی گوہر شاہ راشدی،سید صدر الدین شاہ راشدی المعروف یونس سئیں کی والدہ محترمہ سیدہ رضیہ بی بی قضائے الہی سے کراچی میں وفات پا گئیں تھیں۔ مرحومہ کی وفات پر مخدوم سید احمد محمود ' مخدوم سید علی اکبر محمو د' مخدوم سید اشرف اقبال محمود ایم این اے مخدومزادہ سید مرتضی محمود ایم این اے مخدومزادہ سید مصطفی محمود مخدومزادہ سید علی محمود ایم پی اے مخدومزادہ سید عثمان محمودسے سیاسی ' سماجی ' کاروباری ' شہر ی تنظیموں کے عہد ے داروں ' وکلا ' صحافی برادری ' تاجر برادری ' موجودہ و سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سابق و موجودہ چیئرمین یونین کونسلز سمیت علما اکرام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے درجات بلند کرے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقپاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاولپورکے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی پھوپھی اور پیر صاحب پگاڑا سید صبغت اللہ راشدی کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے تمام عہدے داران و جیالے کارکنان سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اظہارتعزیت