سنٹرل جیل ڈیرہ، قیدیوں کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی، واٹرکولر فراہم

 سنٹرل جیل ڈیرہ، قیدیوں کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی، واٹرکولر فراہم

  

ڈیرہ، چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے قیدیوں کی سن لی گئی۔وزیر اعلی (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کے حالیہ دورہ سنٹرل جیل کے موقع پر دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے.قیدیو ں کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی او رصاف ٹھنڈے پانی کیلئے واٹر کولر کی فراہمی کا مرحلہ وار آغاز کر دیاگیا. ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز اور سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد لطیف پتافی نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں قیدیوں کیلئے   ایل ای ڈی ٹی وی  اور واٹر کولر کی  پہلی کھیپ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے حوالے کی. اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے دورہ پر قیدیوں کی ہر بیرک میں ٹی وی لگانے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

سنٹرل جیل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -