جلالپور: پی ایم اے کاوی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 جلالپور: پی ایم اے کاوی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

 جلالپورپیروالہ(نامہ نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جلالپور چیپٹرکے نائب صدر ڈاکٹر شوکت حسین گھلو کی(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 قیادت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کے خلاف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور میں احتجاج کیا‘احتجاج میں شریک ہونے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے ڈاکٹر پروفیسر مسعود الرؤف ہراج کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو رپورٹ کیا تھا کیونکہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر مسعود الرؤف ہراج نے دوران ڈیوٹی کورونا وبا ء سے شہید ہونے والے ڈاکٹر پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم کی فیملی کی رہائش گا ہ کے حوالے سے آواز اٹھائی تھی کہ شہید ڈاکٹر کی فیملی کو مناسب رہائش نہ ملنے تک عارضی طور پر سرکاری رہائش گاہ میں رہنے دیا جائے۔احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا اقدام سراسر زیادتی کے مترادف ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں‘ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے ہمیشہ ڈاکٹرز کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ہم ْاس وقت تک  ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کے ساتھ ہیں جب تک ان کے خلاف کاروائی کو نہیں روکا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم نے میڈیکل شعبہ کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتاپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جلالپور کا مطالبہ ہے کہ ان کی فیملی کو مناسب رہائش گا نہ ملنے تک عارضی طور پر سرکاری رہائش گاہ میں ہی رہنے دیا جائے۔ اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جلالپور کے نائب صدر ڈاکٹر شوکت حسین گھلو‘ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر احسان باری‘ڈاکٹر فاروق احمد میو‘ڈاکٹر مظفر حسین خواجہ‘ڈاکٹر شیخ الیاس سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

نشتر میڈیکل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -