کوٹ ادو: پانی چوروں کاانہار عملے، ایس ڈی او پرحملہ، تشدد

کوٹ ادو: پانی چوروں کاانہار عملے، ایس ڈی او پرحملہ، تشدد

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) آپریشن کے دوران نہری پانی چوری کرنے سے روکنے پر پانی چور زمیندار ایس ڈی او انہار پر حملہ آور ہو گئے، آہنی سریا سے ایس ڈی اوکا سر(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 پھاڑ دیا، عملہ کو بھی یرغمال بنائے رکھا،ایس ڈی او کی حالت تشویشناک ہونے پر تمام کورہائی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز ایس ڈی او انہار سب ڈویژن کوٹ ادو عمر فاروق اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع دایہ چوکھا میں نہر رفیق دستی پر آپریشن کر رہے تھے کہ موگہ نمبر 39591پر کھکھ برادری کے احمد کھکھ اپنے ٹریکٹر کے ذریعے نہر میں بور پنکھا لگا کر پانی چوری کر رہا تھا جسے ایس ڈی او انہار عمر فاروق نے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا،درجنوں پانی چوروں نے ایس ڈی او  آنہار پر حملہ آور ہو کر آہنی سریے سے حملہ اور ہوکر اس کا سر پھاڑ دیا جبکہ ایس ڈی او کے ساتھ دیگر عملہ کو بھی یرغمال بنا لیا،ایس ڈی او کی حالت غیر ہونے پر حملہ اوروں نیتمام کو رہاکر دیا،زخمی ایس ڈی او انہار کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،پولیس سنانواں نے ایس ڈی او انہار عمر فاروق کی مدعیت میں حملہ اور ہونے والے احمد کھکھ سمیت اس کے دیگر ساتھیوں نصیر کھکھ، غضنفر عرف جگی کھکھ، اسحاق کھکھ،اخلاق کھکھ،طاہر کھکھ، ارشدکھکھ، عابد کھکھ سمیت 10 نامعلوم جبکہ دیگر پانی چوروں غلام اکبر،رائے نور محمد پرہاڑ،ملک سعید، محمد اقبال، محمد اسماعیل، وزیر احمد،عبدالغفور، محمد شفیع کے خلاف 2الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

نہری پانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -