کوٹ ادو: اغواء کے بعد24سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی بداخلاقی

کوٹ ادو: اغواء کے بعد24سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی بداخلاقی

  

کوٹ ادومظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) افراد نے تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں 24 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی بد اخلاقی کرڈالی،متاثرہ لڑکی نبیلہ کے پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو کو دیئے گئے بیان کے مطابق شہناز نامی خاتون  ایاز گورمانی اور 2 نامعلوم افراد(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 کے ہمراہ اسے گھر کے باہر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ایاز گورمانی اور اس کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے اسے نشہ آور جوس پلا کر اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے اور مزید کاروائی کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ متاثرہ خاتون نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -