ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 12افراد جاں بحق 

ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 12افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ ٹبہ سلطان پور‘ صادق آباد‘میلسی‘ بستی ملوک‘ رحیم یار خان‘ بہاولپور‘ بورے والا‘ قصبہ کالا‘ (وقائع نگار‘ بیورو  رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)  تھانہ راجہ رام کے علاقے میں گٹر میں (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
گری بکری کو باہر نکالنے والے دو نوجوان گٹر کی زہریلی   سے جاں بحق ہوگئے۔معلوم ہوا ہے راجہ رام کے علاقے لشکاری والا میں عمران ولد فیض بخش بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک ایک بکری قریبی گٹر میں جا گری۔جس کو نکالنے کیلئے عمران اور سیف دونوں گٹر میں چلے گئے. گٹر میں زہریلی گیس بھر جانے سے دونوں کی موقع پر ڈیٹھ ہوگئی. ریسکیو 1122 نے دونوں ڈیڈ باڈی کو گٹر سے نکال لیا ہے.  ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر198ڈبلیو بی میں ڈیڑھ ایکڑ زمین کے تنازعہ پر تصادم کے معاملے پر  شدید زخمی ہونے والا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا  تفصیل کے مطا بق گذشتہ سے پوستہ روزٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر198ڈبلیو بی میں ڈیڑھ ایکڑ زمین کے تنازعہ پر بلوچ اور رندھاوا برادری کے درمیان تصادم ہواتھا جس کے نتیجہ میں 7افرادزخمی ہوئے جن میں سے دوزخمیوں کوتشویشناک صورتحال کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا تھا جس میں محمد سلیم عرف پپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے48گھنٹے بعد دم توڑ گیاجابحق ہو نے والے محمد سلیم عرف پپو کی نماز جنازہ آج بروز اتوار کو ان کی رہائش گاہ چک نمبر198ڈبلیو بی کے قریب ادا کی جائے گی واضع رہے کہ زمین کے تنازعہ پرمقدمہ میں نامزد کسی بھی شخص کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے جوشخص جابحق ہوا ہے وہ بلوچ اور رندھاوا برادری کے درمیان لڑائی چھڑوانے کے لئے آیاتھا کہ خنجروں کے وارلگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ صادق آباد میں اوور ہیڈ برج پر لگا پبلسٹی بئییریر موت کا ساماں بن گیا باراتیوں سے بھری بس ڈرائیور نے پبلسٹی بییریر کے نیچے سے گزار دی بس کی چھت پر بیٹھے باراتی درخت سے گرتے پھلوں کی طرح زمین پر آگرے پندرہ افراد زخمی  ہوگئے  ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا سات زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اوور ہیڈ برج صاد ق آباد پر باراتیوں سے لدی بس کے ڈرائیور نے غفلت کی انتہا کردی اوور لوڈ بس میں اوپر تلے باراتی سوار تھے ڈرائیور نے بس اوور ہیڈ بر ج پر چڑھائی کیلئے ریس دی مگر یہ بھول گیا کہ بس کی چھت پر بھی باراتی سوار ہیں جونہی بس اورہیڈ برج پر لگے پبلسٹی بورڈ کے نیچے سے گزری تو لوہے کے مضبوط راڈ اور پبلسٹی سائن بورڈ سے ٹکرا کر باراتی ایک ایک کرکے نیچے گرتے گئے ایک کم عمر لڑکا تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیابارات جلیل نامی لڑکے کی تھی جو بنگلہ اچھا سے منٹھار کی طرف جارہی تھی،جب کہ دلہا گاڑی پر سوار تھا،حادثے کے بعد واقع کے بعد اوور ہیڈ برج پر شہریوں کا رش لگ گیا اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بھی سول ہسپتال میں شفٹ کیا گیا جبکہ ریسیکو1122نے بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا ریسیکو 1122کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جن کی عمریں سات سے 11سال کے درمیان ہیں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے سات افراد شدید زخمی ہیں جن کو شیخ زید ہسپتال شفٹ کردیا گیا نشہ کی وجہ سے نوجوان نشئی دم توڑ گیا  گزشتہ روز رحمان ٹاؤن کے قریب کھیتوں میں ایک نوجوان کی نعش موجود تھی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی نعش کی شناخت اللہ ڈتہ والد محمد علی سکنہ موضع حلیم کھچی کے نام سے ہوئی ہے عمر 30 سے 35 سال ہے اور نشے کا عادی ہے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے پیدل چلنے والا شخص بے ہوش کر زمین پر گرگیا،مقامی لوگوں نے اٹھاکر چیک کیاتو موت واقع ہوگئی۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کا رہائشی محمد صادق نے بستی رد کے قریب چائے کا ہوٹل بنایا ہواتھا جو سڑک پر پیدل چل رہاتھا کہ اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیاجسے مقامی لوگوں نے اٹھاکر چیک کیاتو موت واقع ہوگئی،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر محمد صادق کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔۔ ٹھوٹ پھوٹ کی شکار سڑک کے باعث گرنے والا موٹر سائیکل سوار 34 سالہ شخص پیچھے سے آنے والی مسافر بس کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مجاہد کالونی کا رہائشی 34 سالہ سلمان یوسف اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ چونگی نمبر 10 ماڈل ٹان کے قریب سڑک ٹوٹھ پھوٹ کا شکار ہونے پر بے قابو ہوکر گرگیا جس کے باعث پیچھے سے آنے والی مسافر بس نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں سلمان یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔  زمین کے تنازعہ پربھونگ کے وڈیروں نے چھوٹے زمیندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا  بق جمالدین والی کے رہائشی 50 سالہ نذر حسین کا اسی علاقے کے رہائشی وڈیروں شوکت شمس ظفر عرفان اور اختر کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ 5 روز قبل نذر حسین گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران وڈیروں نے اس پر جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے پر وہ شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں 5 روز تک طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔ اس کی بیوی حاجل مائی بھائی عبدالستار اور دیگر رشتے داروں نے ہسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ شوکت اور اس کے ساتھیوں نے زمین کے تنازع پر ہمارے بھائی کو قتل کر دیا ہے لیکن پولیس والوں نے وڈیروں کو بچانے کیلئے اپنی مرضی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور وڈیرے شوکت نے کاروائی سے روکنے کیلئے مجھے بھی جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔ ہماری آئی جی پنجاب آر پی او بہاول پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے متعلقہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی۔ برطانوی نژادحماد حسن کی لاش برامد‘ متوفی قلعہ ڈیراورچولستان کارہائشی تھا   بہاولپور کے نواحی علاقے لال سوہانرا بستی بلال نگر گھر سے 52 سالہ شخص کی  نعش برآمدہوئی نعش کی شناخت حماد حسن مون ولد فیاض محمود تنویر کے نام سے ہوئی جو کہ قلعہ ڈیراور چولستان کا رہائشی ہے۔متوفی لال سوہانرا میں کرایہ پر مکان لے کر رہائش پذیر تھا۔مکان سے ملنے والے کاغذات کے مطابق متوفی نے برطانیہ کی نیشنیلٹی بھی لے رکھی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی لال سوہانرا پولیس تھانہ عباس نگر اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں قانونی کارروائی شروع کر دی۔اور متوفی کے وارثان کی تلاش شروع کر دی ہے۔  ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے پانی میں کرنٹ آ جانے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق،  نواحی گاں 521  ای بی میں گرمی سے ستائے بچے ٹیوب ویل پر نہا رہے تھے کہ اچانک ٹیوب ویل کے حوض میں کرنٹ آ گیا اور بجلی کے جھٹکے سے ایک 10 سالہ بچہ سیف ولد امانت علی بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک 11 سالہ بچہ اعجاز ولد غفار بھٹی زخمی ہو گیا دیگر بچوں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی زخمی بچے کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔  مزاری پمپ نیو بس اڈہ کے قریب بس کی ٹکر سے بائیک سوار جاں بحق عینی شاہدین کے مطابق بائیک سوار پہلے گرا اوپر سے بس آگئی۔ حادثہ پر متضاد اطلاعات ہیں،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نیو جنرل بس اسٹینڈ کے قریب مزاری پمپ کے سامنے بس کی ٹکر بائیک سوار سے ہوئی تھی حادثہ کی اطلاع فوری طو ر ریسکیو 1122کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،جب کہ عینی شاہدین کے مطابق بائیک سوار پہلے گرااور اوپر بس چڑھ گئی،حادثہ پر متضاد اطلاعات ہیں۔)تھانہ صدر تونسہ کی حدود پل 22 کے ساتھ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار.  موٹر سائیکل سوار موقع پر جان بحق  ہوگیا ہے مل میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتا تھا واپس گھر آرھا تھا کہ تھانہ صدر تونسہ کی حدود پل 22 کے نزدیک موٹر سائیکل ٹرک کے پیچھے جا لگا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار محمد بخش ولد گلزاراحمد  عمر 56 سال سکنہ بستی گاڈی جنوبی جانبحق ہوگیاجسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ان کے گھر شفٹ کر دیا. اس موقع پر ایمانداری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 نے امانت داری کے ساتھ اس کا بٹوا اور پیسے موبائل ان کے بڑا بیٹے کے حوالہ کر دیا.۔ موٹروے روڈ الخیر یٹرولیم بستی ملوک کے سامنے موٹرسائیکل اور کیری وین میں تصادم۔حادثے کی وجہ سے کیری وین الٹ گئی اور شائشتہ مشتاق زوجہ مشتاق احمد بعمر 40سال, شریفاں زوجہ خورشید علی بعمر45سال,احمد علی ولد مشتاق احمد بعمر 13سال,عادل ولد رفیق احمد بعمر 12سال سکنہ بستی ملوک زخمی ہوئے ریسکیو 1122نے فوری رسپانس  دیتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا