فنڈز منظور‘حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے‘ مخدوم مبین احمد کی بات چیت 

فنڈز منظور‘حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے‘ مخدوم مبین احمد کی بات چیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ترنڈہ محمد پناہ(نمائندہ پاکستان) ایم این اے مخدوم سید مبین احمد نے مخدوم ہاؤس بہاولپور میں ترنڈہ محمد پناہ شہر کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات جام محمد اکبر مہا،رانا محمد شفیق،ساجد حسنین مہاودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1ارب (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
سے زائد کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کے ایل پی روڈ سے موٹر وے انٹرچینج تک میٹل روڈ کی کشادگی کے لئے 9 کروڑ 38 لاکھ روپے،ترنڈہ محمد پناہ شہر میں ٹف ٹائلز،سیوریج سسٹم کی بہتری اور سولنگ وغیرہ کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے، سانگلہ تا لیاقت پور میٹل روڈ کیلئے 23 کروڑ 39 لاکھ روپے،تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال لیاقت پور میں بیشتر سہولتوں کو پورا کرنے کیلئے 20 کروڑ روپے، تحصیل بھر میں نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 33 کروڑ روپے، جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کیے لئے 19 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے حلقہ کی تقدیر بدل جائے گی۔