بہاولپورگراں فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کاحکم، افسروں کو ٹاسک

بہاولپورگراں فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کاحکم، افسروں کو ٹاسک

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ پرائس (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں تاکہ صارفین ریلیف حاصل کر سکیں۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور زاہد حسین، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سید عثمان حسن، اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران ڈوگر، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔ سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان نے بریفنگ میں بتایا کہ یکم جولائی سے 10جولائی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 954دکانوں، ریڑھیوں مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز پر جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیا۔ اس دوران 362مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر 879600/-روپے جرمانہ عائد کیا۔ 18ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور 26افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالہ کے حوالہ سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل پر 24049شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 23187شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

عرفان کاٹھیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -