الخدمت کے تحت ”بیسک لائف سپورٹ“کے عنوان سے تربیتی مہم کا اعلان

الخدمت کے تحت ”بیسک لائف سپورٹ“کے عنوان سے تربیتی مہم کا اعلان

  

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے”شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ“نے ممکنہ ہنگامی صورتحا ل میں فوری مدد سے متعلق اسکولوں کے طلبہ کیلئے  ”بیسک لائف سپورٹ“(BLS (کے عنوان سے منفرد تربیتی مہم کا اعلان کردیا ہے۔مہم کے دوران شہر قائد کے مختلف اسکولوں میں تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین نے کہا ہے کہ الخدمت کی ”بیسک لائف سپورٹ“ تربیتی مہم کا مقصد طلبہ وطالبات کو شعور و آگہی کے ساتھ ساتھ انہیں تربیت فراہم کرناہے۔انہوں نے کہا کہ یہ الخدمت کے شعبہ ”ڈیزاسٹر مینجمنٹ“کا بڑااور منفرد تربیتی پروگرام ہے، جس کے ذریعے شہر قائد کے اسکولوں کے طلبہ وطالبات کو تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات میں ہنگامی حالات سے بچاؤ کیلئے شعور وآگہی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کی تربیت کے ذریعے ہم یہ اہم پیغام براہ راست ان طلبہ کے خاندانوں کے ہزاروں افراد تک پہنچا سکتے ہیں۔ قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے طلبہ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ ممکنہ ہنگامی صورت حال میں متاثرہ فرد کو ابتدائی طبی امداد کیسے دی جائے اورہنگامی حالات میں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے کیا تدابیراختیار کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور تربیتی پروگرامز میں شرکت کرنے والے طلبہ وطالبات کو اسناد بھی دی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -