بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دے دیا اور چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔شارع فیصل پرٹریفک پولیس کی مزید نفری لگادی گئی ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل چلانے والے شہری ہیلمٹ ضرور استعمال کریں، شہرمیں حادثات میں اموات بڑھنے پرکریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیاہے۔ٹریفک پولیس نے چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیرجاکھرانی کے مطابق ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -