ملک میں بھارتی ڈیلٹاوائرس پھیلنے کاخدشہ ہے،ڈاکٹرقیصر سجاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصرسجاد نے پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاوائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بازاروں، مویشی منڈیوں اور شادی ہالز کو بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصرسجاد نے کہاکہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاوائرس پھیلنے کاخدشہ ہے، ملک میں کوروناایس اوپیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوروناوائرس کی شرح پھر بڑھ گئی ہے، بھارتی ڈیلٹاوائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور علامات ظاہر ہونے تک بہت دیر ہوجاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ کرنے والے بازاروں،مویشی منڈیوں، شادی ہالز کو بند کیا جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرے، ویکسینیشن کروائیں اوروائرس سے محفوظ رہیں۔