پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار  زبیدہ جلال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کیڈٹ کالج اورماڑہ آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ زبیدہ جلال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس، اساتذہ اور فاتح ہاوس میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج اورماڑہ  بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے راہ ہموار کر رہا ہے۔ مہمان خصوصی نے بلوچستان کے ساحلی علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی، تعلیم اور صحت کے شوبوں کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کیڈٹس کو تاکید کی کہ وہ کامیابی کے حصول کے لئے محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں اور مسلسل سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ کا دورہ کیا جہاں مقامی افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بحریہ ماڈل کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -