ای ڈاٹ کو نے ایشیا پیسفک ٹیلی کام ٹاور کمپنی ایوارڈجیت لیا

ای ڈاٹ کو نے ایشیا پیسفک ٹیلی کام ٹاور کمپنی ایوارڈجیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) خطے میں صف اول کے ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر سروسز کمپنی ای ڈاٹ کو گروپ (edotco) نے عالمی ادارے فراسٹ اینڈ سولیوانز سے لگاتار پانچویں سال ایشیا پیسفک ٹیلی کام ٹاور کمپنی آف دی ایئر برائے 2021 ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس اہم ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کمپنی نے بین الاقوامی ادارے ٹاور ایکسچینج کی جانب سے عالمی سطح پر انتہائی معروف گلوبل ٹاور کمپنی کی ٹاپ 10رینکنگ میں اپنی جگہ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ای ڈاٹ کو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدلان تاج الدین نے کہا، "ان دونوں اعزازات سے خطے میں پھیلے ہمارے پائیدار کام کا اعتراف ہوتا ہے۔ ہم جن ممالک میں موجود ہیں وہاں ہم انفراسٹرکچر پارٹنر کے اہم کردار کی ادائیگی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ان ممالک میں تازہ ترین اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجیز، پائیدار جدید سہولیات اور بہترین طریقے متعارف کراتے ہیں۔ ہم کرونا کے ان غیریقینی حالات میں اپنی قوم کی تعمیر کے عزم کی تکمیل کو یقینی بناتے ہیں۔ ان مشکل حالات کے دوران ای ڈاٹ کو میں ٹیمیں کنکٹویٹی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ ان ممالک میں سماجی و معاشی ترقی برقرار رہے۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ ایوارڈ ای ڈاٹ کو کی شاندار ٹیموں کی کارکردگی کا معترف ہے۔ نئے معمولات نے ہمیں مجبور کیا کہ کام کے نئے طریقے اختیار کئے جائیں اور اپنی مستعدی اور عزم کے اظہار سے ہم موزوں مشترکہ انفراسٹرکچر کی تنصیب جاری رکھنے کو یقینی بناسکیں اور اپنے قومی ڈیجیٹل اہداف کی تکمیل کرسکیں۔" عالمی وبا سے درپیش چیلنجز کے باوجود سال 2020 میں ای ڈاٹ کو نے خطے بھر میں صارفین کی ضروریات کی کامیابی سے تکمیل کا عزم پورا کیا، پائیدار سہولیات کے ڈیزائن کی سیریز نصب کی اور خطے بھر میں قابل تجدید توانائی کی سہولت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں فعال ممالک کے اندر اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ اسٹریٹ فرنیچر کی تنصیب کے لئے شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی ہر سائٹ پر 58 فیصد تک کاربن کے اخراج میں بھی کمی لانے میں کامیاب ہوچکی ہے جبکہ پورے خطے میں پائیداری سے انفراسٹرکچر کی ترقی اور جدید طریقوں پر بہترین انداز سے مسلسل عمل درآمد جاری رہتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -