پی ایم اے کا بازار،مویشی منڈیوں اور شادی ہالز بند کرنیکا مطالبہ

    پی ایم اے کا بازار،مویشی منڈیوں اور شادی ہالز بند کرنیکا مطالبہ

  

 کراچی (آئی این پی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں بھارتی ڈیلٹا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حکومت سے  بازاروں، مویشی منڈیوں اور شادی ہالز کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصرسجاد نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاوائرس پھیلنے کاخدشہ ہے، ملک میں کوروناایس اوپیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوروناوائرس کی شرح پھر بڑھ گئی، بھارتی ڈیلٹاوائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور علامات ظاہر ہونے تک بہت دیر ہوجاتی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے مطالبہ کیا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ کرنے والے بازاروں،مویشی منڈیوں، شادی ہالز کو بند کیا جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرے، ویکسینیشن کروائیں اوروائرس سے محفوظ رہیں۔

 ڈیلٹاوائرس 

مزید :

صفحہ آخر -