سمندری،نہری پانی کے تنازع پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

   سمندری،نہری پانی کے تنازع پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

  

فیصل آباد(جنرل رپورٹر) سمندری کے نواحی گاؤں 174گ ب میں نہری پانی کے تنازعہ پر گوجر برادری کے دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے دوران حقیقی بھائی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے‘ ملزم گروپ کا تعلق چوہدری عادل پرویز ایم پی اے سے ہے،مدعی سہیل افضل نے چوہدری عادل پرویز ایم پی اے،بابر،بہاول،زاہد،امجد اور ان کے چار ساتھیوں کیخلاف تھانہ صدر سمندری میں مقدمہ درج کرادیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے عادل پرویز کی مشاورت اور ایماء پر ملزمان نے فائرنگ کی جس میں اس کے کزن بھی شامل ہیں اس سلسلے میں کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہوئی‘ملزم فریق کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وقوعہ کے وقت عادل پرویز ایم پی اے موقع پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس اس سلسلہ میں معاملہ کی ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔

نہری پانی تنازعہ 

مزید :

صفحہ آخر -