جڑواں شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی، شہری گرمی سے بلبلا اٹھے 

جڑواں شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی، شہری گرمی سے بلبلا اٹھے 

  

 اسلام آباد(آن لائن) راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جڑواں شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے جہاں شہری شدت گرمی سے بلبلا اٹھے، وہاں بجلی کے وولٹیج کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا بھی ہے۔ راولپنڈی نصیر آباد اور قاسم آباد کے علاقے میں بجلی کی وولٹیج زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔قاسم آباد اور نصیر آباد کے متاثرین کا کہنا ہے ایک طرف بار بار بجلی کا جانا اور آنا ہمارے لئے کسی عذاب سے کم نہیں۔ دوسرا اس گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے جس سے ہمارے بچے بوڑھے اور گھر کی عورتیں واپڈا انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں بیمار پڑ گئے ہیں۔واپڈا کی نااہلی اور اس کا دوہرا معیار  سمجھ سے بالاتر ہے،شہریوں نے کہابجلی کی وولٹیج کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے گھروں کا قیمتی سامان مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا ہے۔ جس کے ذمہ دار واپڈا انتظامیہ اور متعلقہ ایس ڈی او ہے۔انتظامیہ کیخلاف انکوائری کر کے متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، ورنہ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

بجلی آنکھ مچولی

مزید :

صفحہ آخر -