وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،ایرا کے جاری منصوبوں کا جائزہ 

 وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،ایرا کے جاری منصوبوں کا جائزہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ایراکے جاری تعمیر اور ترقاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ایرا کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک ایرا نے اپنے 14704 منصوبوں کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا 75 فیصد مکمل کرلیا ہے  جبکہ ان میں سے 14 فیصد زیر تعمیر ہیں۔ ان زیر تعمیر منصوبوں میں KPK گے 885 اور AJ&K گے 1214 منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو لوگوں فی سہولت کے لئے ان جاری منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کا حکم دیا۔

 وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -