یورپی یونین کمیشن کامنی لانڈرنگ کی نگرانی کے لیے ایک علیحدہ ادارہ قائم 

یورپی یونین کمیشن کامنی لانڈرنگ کی نگرانی کے لیے ایک علیحدہ ادارہ قائم 

  

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کمیشن منی لانڈرنگ کی نگرانی کے لیے ایک علیحدہ ادارہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی کمیشن کی دستاویزات سے معلوم ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی (اے ایم ایل اے)کو یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آزادانہ طور پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا اختیار ہو گا۔ اس کے علاوہ یہ یورپی ادارہ دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ رابطہ اور تعاون قائم کرے گا۔ یورپی کمیشن نقد ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ دس ہزار یورو تک کی حد مقرر کرنا اور کرپٹو کرنسی کی سروس فراہم کرنے والوں کے لیے سخت ضوابط بھی متعارف کرانا چاہتا ہے۔

یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -