وزیر داخلہ شیخ رشید افغان مسئلے پر کھل کر بول پڑے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اس خطے کی سیاست تبدیل ہو نے جارہی ہے،ہمارے بغیرکسی کی دال نہیں گلنے والی، دنیاکی کوئی سپرپاورہمیں نظراندازنہیں کرسکتی، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواہش ہے تمام افغان دھڑے مل بیٹھ کربات چیت کریں،طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کے حق میں ہے ، یہ بندوق سے فیصلے کرنیوالے طالبان نہیں ہیں، ایک سلجھاہواطالبان جنم پاچکا ہے،افغانستان کےخلاف کسی کارروائی میں بیس نہیں دیں گے،جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا،خطے میں تجارت ممکن نہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان پرکوئی دباونہیں،ہم غیرت مند قوم ہیں،پاک فوج کے پیچھے پوراپاکستان کھڑاہے،بھارت نے ہرجگہ پاکستان کےخلاف صرف پروپیگنڈاکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، عمران خان پوری دنیامیں کشمیرکاکیس لڑے گا،بلاول اورمریم کوشکست کاخوف ہے اس لیے دھاندلی کاشورکررہے ہیں،یہ کشمیرکاکیس صرف ٹی وی پر لڑ نے جارہے ہیں، امریکا،برطانیہ جانتے ہیں مریم نوازاوربلاول کے کتنے غیرملکی اکاو¿نٹس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول دل کاجانی ہے وہ پاکستانی سیاست کی رونق ہیں،پاکستان میں بلاول کی سی وی میرے پاس ہے،مریم اوربلاول بےہودہ زبان کااستعمال کررہے ہیں،مریم نوازنے غیرپارلیمانی زبان کااستعمال کیا،مریم نوازکواپنے لہجے پرغورکرناچاہیے۔