تھر اسلامک لائبریری کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر مراد علی راہموں کراچی میں انتقال کرگئے

تھر اسلامک لائبریری کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر مراد علی راہموں کراچی میں ...
تھر اسلامک لائبریری کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر مراد علی راہموں کراچی میں انتقال کرگئے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) تھر اور سندھ کی  معروف مذہبی ادبی علمی سماجی شخصیت اور تھر اسلامک لائبریری کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر مراد علی راہموں کراچی میں حرکت قلب بند  ہونےسےانتقال کرگئے, پروفیسر مرادعلی راہموں کےاچانک انتقال کی خبر ملتے ہی   انکےآبائی گاؤں کیرلو میں سوگ کی فضاء چھاگئی اور  احباب بڑی تعداد میں انکی رہائش گاہ جمع ہوگئے ۔

پروفیسرمرادعلی راہموں کے انتقال پرمختلف سیاسی سماجی علمی مذہبی ادبی صحافی وکلاء جن میں پیپلزپارٹی کےرکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو،مدینہ مسجد کےخطیب مفتی حماد اللہ ،ناگوری جماعت کےحاجی محمد صدیق ناگوری ، سینئر صحافی سید ریحان شبیر،سید عمران شاہ سماجی رہمنا عبدالغفارناگوری،سماجی رہنما حاجی صابرعلی،سیدقمرالحسن شاہ ، ایڈووکیٹ نومان علی نےپروفیسر مراد علی راہموں کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پروفیسر مرادعلی نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کی پروفیسرمرادعلی راہموں سندھ بھر  بالخصوص عمرکوٹ، تھرپارکر، کےدینی حلقوں بلند مقام رکھتےتھے، وہ  سندھ کےماہرتعلیم ممتاز محقق مذہبی سکالر   تھے۔

پروفیسر مرادعلی راہموں اپنی زندگی کےآخری ایام میں صحرائےتھرکی ڈھاٹی زبان میں  قرآن پاک کاترجمہ اور تفسیر تحریر کررہے تھے ، مرحوم اپنی دوران ملازمت میں کئی اہم تعلیمی عہدوں پر فائز رہے اور  ڈیڑھ سال قبل ہی ملازمت سے ریٹائر ہوئےتھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -