طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا

طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا
طالبان کی پیش قدمی، بھارت نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر قندھار میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے’ انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق بھارت کی جانب سے قندھار قونصل خانے میں تعینات 50کے قریب سفارتکار اور سکیورٹی عملے کے افراد کو نئی دہلی واپس بلالیا گیا ہے جبکہ کابل کا سفارتخانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ تاحال فعا ل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قندھار قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، بھارتی سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے کے افراد کو ہفتہ کی رات انڈین ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لا یا گیا ہے جبکہ مقامی سٹاف اپنے فرائض معمول کے مطابق سرانجام دیتا رہے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -