ٹرک روکنے والے سب انسپکٹر کو ڈرائیور نے کچل ڈالا

ٹرک روکنے والے سب انسپکٹر کو ڈرائیور نے کچل ڈالا
ٹرک روکنے والے سب انسپکٹر کو ڈرائیور نے کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) دیپالپور روڈ پر ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر نذیر احمد مہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق عینی شاہدین نے  بتایا کہ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے خلاف ورزی پر ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تاہم ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے  بجائے ٹرک کی رفتار تیز کردی اور جان بوجھ کر ٹرک پولیس اہلکار پر چڑھا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، تاہم سب انسپکٹر نذیر احمد دم توڑ چکا تھا، جب کہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی ٹیمیں ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔