سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کی تیاریاں، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کی تیاریاں، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا
سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کی تیاریاں، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

کراچی / اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے  سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قوم پرست رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں، اس مقصد کیلیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔دریں اثنا ہفتہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 2005کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے قائم ادارے ایرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ایرا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ  زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو میں حائل رکاوٹیں دور کرکے زیرتکمیل کام جلد مکمل کریں،وزیراعظم کو نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر سے متعلق  بریفنگ دی گئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -