میں نے دو سال پہلے یہ بات امریکی صدر ٹرمپ سے کی تھی، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد صدر اشرف غنی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

میں نے دو سال پہلے یہ بات امریکی صدر ٹرمپ سے کی تھی، افغانستان سے امریکی فوج ...
میں نے دو سال پہلے یہ بات امریکی صدر ٹرمپ سے کی تھی، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد صدر اشرف غنی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر  اشرف غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی دو سال پہلے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا  تھا کہ امریکا افغانستان چھوڑ  دے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ تشدد کے ذمہ دار طالبان ہیں جس میں ہر  روز 200 سے 600 افراد مارے جا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان سے پوچھا جانا چاہیےکہ وہ اب کس لیے لڑ  رہے ہیں اور اس سے کس کا فائدہ ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -