تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ویب ڈیسک) کمشنر  ہزارہ ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ سے بابو سر ٹاپ تک تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن ہر صورت جاری رہے گا،  ٹینٹ ویلیج میں قائم 6000 سے زائد غیر قانونی کیبن اور کھوکھے بھی ہٹائے گئے ہیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں کمشنر ہزارہ ریاض محسود خان کا کہنا تھا کہ  آپریشن چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر شروع کیا گیا، ناران بازار میں 6 ہوٹل مکمل اور  22 ہوٹلوں کے مختلف حصے گرائے گئے ہیں۔ریاض خان محسود کا مزید کہنا تھا کہ دریا ئے کنہار  میں غیر قانونی رافٹنگ بھی بند کر دی گئی ہے۔