صوبے میں کا م وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار ۔۔ وفاقی وزیر علی زیدی سندھ حکومت پر برس پڑے

صوبے میں کا م وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار ۔۔ وفاقی وزیر علی زیدی سندھ ...
صوبے میں کا م وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار ۔۔ وفاقی وزیر علی زیدی سندھ حکومت پر برس پڑے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں صوبائی حکومت کے کام وفاق کررہاہے،نالوں کی صفائی سے لے کر تجاوزات ہٹانے کاکام وفاقی حکومت کررہی ہے اورسندھ حکومت اشتہار اپنے چلارہی ہے،کراچی میں جوکام ہم کررہے ہیں وہ صوبائی حکومت کوکر نے چا ہیے تھے،یہ تاثردرست نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے کر اچی والوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائربریگیڈکاسسٹم بھی نہیں تھا،جب کہیں آگ لگتی ہے توکے پی ٹی کے فائرٹینڈرزبھجوائے جاتے ہیں، کراچی میں فائربریگیڈبھی وفاقی حکومت نے فر اہم کیا،کراچی میں 14 سال کے دوران کوئی بس شامل نہیں کی گئی، وفاقی حکومت کی سپورٹ سے اگست یاستمبرمیں گرین لائن بس سروس شروع ہوجائے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کیلئے ہمارے ارکان اسمبلی کو 9 ارب 90 کروڑروپے ملے ہیں، کے فورمنصوبہ بھی وفاقی حکومت بناکردے رہی ہے،کراچی والوں کوپانی سمیت مختلف مسائل کاسامناہے،ٹینکروں سے گھروں کوپانی مل رہا ہے پائپوں میں کوئی پانی نہیں ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ جس بندے نے زندگی میں کبھی کوئی کام نہیں کیاوہ اپنی سی وی امریکالے کرگئے ہیں، سندھ میں لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -