انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم کی سلیکشن پر آگ بگولہ ہو گئے ، کھری کھری سنا ڈالیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تین ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے دو میچوں میں دردناک شکست دیتے ہوئے بازی اپنے نام کر لی ہے ، قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر شعیب اختر بھڑک اٹھے ہیں اور کھری کھری سنا ڈالی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سیریز تین صفر سے انگلینڈ جیتے گا ، سرفراز احمد سے بہتر مڈل آرڈر بیٹسمین کوئی نہیں ہے ، انگلینڈ نے کاﺅنٹی کرکٹ کے پلیئرز کو چند گھنٹے پہلے ٹیم میں شامل کیا ، بابراعظم کو آوٹ سوئنگ گیند پر مشکل ہو تی ہے ۔
شعیب اختر کا کہناتھا کہ ٹی ٹوینٹی کے پلیئر ز ون ڈے اور ون ڈے کے پلیئرز کو ٹی ٹوینٹی کھلا رہے ہیں ،پہلے ٹیم کا سلیکشن درست کریں ، ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں ہے ، صہیب مقصود کو ٹی ٹوینٹی کی پرفارمنس پر منتخب کیا اور اسے ون ڈے میچز کھلا رہے ہیں ۔