آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا 

آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کے نام ...
آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

عالمی یوم آبادی کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں، وطن عزیز کو آبادی میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے سبب وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔بڑھتی آبادی پر قابو پاکر عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر شہری تک بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے تا ہم تیزی سے بڑھتی آبادی حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر فرد تک پہنچانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ، گذشتہ حکومتوں نے تیزی سے بڑھتی آبادی جیسے انتہائی اہم معاملے پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ بزدارحکومت خوشحال اور صحت مند معاشرے کیلئے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ تمام موثر اقدامات کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -