’جعلی راجکماری فلم "سسلین مافیا" کا سین عکسبند کرانے کشمیر پہنچی ہے‘

’جعلی راجکماری فلم "سسلین مافیا" کا سین عکسبند کرانے کشمیر پہنچی ہے‘
’جعلی راجکماری فلم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راجکماری فلم "سسلین مافیا" کا سین عکسبند کرانے کشمیر پہنچی ہے،خودستائش جعلی راجکماری باوقار اور سنجیدہ ملکی سیاست اور قوم کا وقت برباد نہ کرے ،سیاست میں جعلی راجکماری کی دال نہیں گلنی اور نہ سیاست اسکے بس کی بات ہے،کشمیر جیسے حساس ایشو پر غیر سنجیدہ رویے کو قوم مسترد کرتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کامائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئےکہناتھاکہ اہلِ کشمیر جان چکے کہ لٹو پٹو جماعتوں کے’غیرسنجیدہ بچونگڑے‘سیرسپاٹےپرکشمیر آئےہوئےہیں،جعلی شہزادی اور پرچی شہزادہ کشمیر کی حساسیت اور کشمیریوں کے مسائل سے نابلد ہیں،حساس ملکی معاملات کی باگ ڈور بچوں کے ہاتھ میں دینا ناقابل تلافی نقصان ہے،قوم کا اعتماد صرف عمران خان ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -