گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، شازیہ مری نے غصے سے لال پیلا ہوتے ہوئے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں 

گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، شازیہ مری نے غصے سے لال پیلا ہوتے ہوئے وزیراعظم ...
گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، شازیہ مری نے غصے سے لال پیلا ہوتے ہوئے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی نا اہلی اور نالائقی کا ثبوت ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام پہلے ہی گرمی میں تڑپ رہی ہے اب ان نا اہلوں نے گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شازیہ عطاء مری نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے اور لوگوں کی سفید پوشی کا بھرم ٹوٹ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی ایک بار پھر 110روپیہ کلو بک رہی ہے اور پٹرول کی قیمت غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے ،نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ،نا اہل وزیراعظم کے ارد گرد کمیشن خور مافیا جمع ہےجو دن رات عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -