افغانستان میں جاری بھارت کی ڈبل گیم بے نقاب ہو گئی 

افغانستان میں جاری بھارت کی ڈبل گیم بے نقاب ہو گئی 
افغانستان میں جاری بھارت کی ڈبل گیم بے نقاب ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات دوسری طرف حکومت کو اسلحے کی فراہمی جاری ہے۔ہم نیو ز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کابل اور قندھار ایئر پورٹ پر سفارتی عملے کے انخلا کے نام پر دو بھارتی سی ون 17 کارگو طیاروں کی افغانستان آمد ہوئی ہے جن کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔بھارتی عملے اور مبینہ را ایجنٹس کو نکالنے کے لیے آئے جہازوں میں افغان فوج کیلئے اسلحہ بھی لایا گیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکے گی۔اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔


افغانستان میں طالبان کی پیش قدم کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان کی جانب سے اب تک افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغانستان میں طالبان کی پیش قدم کے پیش نظر بھارت نے قندھار کے سفارتخانے سے 50 بھارتی سفارتکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی بلا لیا۔