کیا آپ کو پتہ ہے کہ گزشتہ 47 سال میں پاکستان نے انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی؟

کیا آپ کو پتہ ہے کہ گزشتہ 47 سال میں پاکستان نے انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز ...
کیا آپ کو پتہ ہے کہ گزشتہ 47 سال میں پاکستان نے انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی؟
سورس: Twitter

  

لارڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے پاکستان کو گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں شکست دینے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان گزشتہ 47 سال میں انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت پایا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک انگلینڈ کی سرزمین پر 12 ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں سے 10 میں انگلینڈ جب کہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سیریز برابر رہی تھی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر آخری اور اکلوتی ون ڈے سیریز سنہ 1974 میں جیتی تھی۔ یہ سیریز دو ایک روزہ میچز پر مشتمل تھی جس کے پہلے میچ میں پاکستان نے سات جب کہ دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان کے اس دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گئے تھے جو بے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -