پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانی تارکین کو لے جانے والی بس ترک بارڈر پر افسوسناک حادثے کا شکار، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ،26زخمی

پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانی تارکین کو لے جانے والی بس ترک بارڈر پر ...
پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانی تارکین کو لے جانے والی بس ترک بارڈر پر افسوسناک حادثے کا شکار، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ،26زخمی

  

 مرادیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی میں ہونے والے ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 12افراد جاں بحق  جبکہ 26زخمی ہوئے ہیں،حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور افغان شہری بھی سوار تھے ۔

ترک حکام کے مطابق حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحد پر وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا۔ کھائی میں گرنے کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترکی یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایران، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -