’کشمیر کو کسی قیمت صوبہ نہیں بننے دیں گے ‘ مریم نواز نے واضح پیغام دے دیا

’کشمیر کو کسی قیمت صوبہ نہیں بننے دیں گے ‘ مریم نواز نے واضح پیغام دے دیا
’کشمیر کو کسی قیمت صوبہ نہیں بننے دیں گے ‘ مریم نواز نے واضح پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے واضح طورپر کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر صوبہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میر رگوں میں کشمیر کا لہو ہے اور میرا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔
بالا ہٹیاں میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے میرے خاندان کا تعلق ہے اور نواز شریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکمران مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کشمیر آنا تو اپنا نامہ اعمال بھی اپنے ساتھ لانا۔ انہوں ںے کہا کہ کوئی دوست ملک بھی عمران خان کی بات سننے کوتیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کی گھر میں عزت نہ ہو تو اس کی باہر کون سنتا ہے؟

مزید :

قومی -