دہشت گردی کا شکار جماعت اے این پی کے رہنماﺅں سے سیکیورٹی واپس لیے جانے پر اسفند یار ولی کا بیان سامنے آگیا

دہشت گردی کا شکار جماعت اے این پی کے رہنماﺅں سے سیکیورٹی واپس لیے جانے پر ...
دہشت گردی کا شکار جماعت اے این پی کے رہنماﺅں سے سیکیورٹی واپس لیے جانے پر اسفند یار ولی کا بیان سامنے آگیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رہنماو¿ں کی سیکیورٹی واپس لیے جانے پر پارٹی سربراہ اسفند یار ولی نے حکومت پر شدید تنقیدکی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ خطرات مزید بڑھنے کے باوجود اے این پی رہنماو¿ں سے سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے ہر رہنما کو نشانہ بنایا جاچکا، نااہل حکمران سیاسی انتقام میں اندھے ہوگئے ہیں، میاں افتخارحسین کے اکلوتے بیٹےکے قاتل کو چھڑانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہناہے کہ جواہم شخصیات حکم نامے سے متاثر ہوئی ہوں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہو تو وہ محکمہ داخلہ سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

مزید :

قومی -