’ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہے‘عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کو ترکی بہ ترکی جواب

’ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہے‘عظمیٰ ...
’ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہے‘عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کو ترکی بہ ترکی جواب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے جو حشر پنجاب کا کیا وہی آج گلگت کا ہورہا ہے، ہماری راجکماری ٹھگ انسٹیٹیوٹ کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کررہی ہیں، کشمیری اپنے قائد کی بیٹی سے والہانہ محبت کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں ، نوازشریف کی خدمت اور محنت کا شکریہ کشمیری مریم نواز کی انتخابی مہم میں کررہے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا( کے پی کے) سے شروع ہونے والا مافیا آج ملک کے طول عرض کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگاہے ، وظیفہ خور ترجمان اپنے سرپرست اعلی کی شان میں دن رات قصیدے پڑھنے میں لگے ہیں، ان وظیفہ خوروں کے مطابق ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں ، کوئی حکومتی رکن عوامی غیض و غضب کے خوف سے عوام کے درمیان جانے کی جرات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کے نتائج بھی بھیانک ہونگے،پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر ہیں،مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں انشااللہ ایک بار پھر حکومت بنائے گی،ناتجربہ کار ڈرائیور کو موٹر سائیکل پر بیٹھانے کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -