پاکستانی دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی نچھاور کردی

پاکستانی دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی نچھاور ...
پاکستانی دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی نچھاور کردی
سورس: Facebook

  

منڈی بہاؤالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے پھالیہ میں دولہا نے ہیلی کاپٹر میں انٹری مار کر سب کو حیران کردیا، اس موقع پر دلہن والوں نے دولہا کا بھرپور استقبال کیا۔

گجرات کے علاقے منگووال غربی سے تعلق رکھنے والا دولہا محمد صدیق ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پھالیہ جم خانہ پہنچا۔ اس موقع پر نہ صرف دلہن والوں نے بارات کا بھرپور استقبال کیا بلکہ باراتیوں نے بھی غیر ملکی کرنسی خوب نچھاور کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دولہا محمد صدیق کویت میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے۔ اپنی بارات کیلئے اس نے خصوصی طور پر 15 ہزار ڈالر کرایہ ادا کرکے 12 گھنٹے کیلئے ہیلی کاپٹر بک کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -منڈی بہائو الدین -