فرانس میں حملہ آور نے سپین سے آئے سیاح کو کٹر کے وار سے زخمی کردیا

فرانس میں حملہ آور نے سپین سے آئے سیاح کو کٹر کے وار سے زخمی کردیا
فرانس میں حملہ آور نے سپین سے آئے سیاح کو کٹر کے وار سے زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (عاکف غنی ملک سے)پیرس کی معروف گلی ریولی (Rue Rivoli) میں حملہ آور نے سپین سے آئے سیاح پر کٹر سے حملہ کردیا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔پیرس سٹی ہال کے قریب کچھ ہی فاصلے پر  ہفتے کےروز دوپہر کے وقت سڑک کے وسط میں ایک شخص کو کٹر سے زخمی کردیا گیا۔  اطلاعات یہ ہیں کہ کٹر سے لیس حملہ آور نے دو سیاحوں  پر حملہ کیا جن میں سے ہسپانوی قومیت کا آدمی زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔عورت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ملزم بظاہر شراب کے نشے میں دھت تھا ۔