’خطرہ ابھی ٹلا نہیں ‘کورونا وائرس کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر اسلام آبادکے دو بڑےتعلیمی ادارے سیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے دو تعلیمی ادارے سیل کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ایف ایٹ تھری اور پی ڈبلیو ڈی میں قائم کپس اکیڈمی کو تا حکم ثانی سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ رو ول اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نوٹی فکیشن پر عملدر آمد یقینی بنائیں اور مقامی پولیس کے ساتھ تعا ون کرتے ہوئے دونوں تعلیمی اداروں کو کو ورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام الناس کی آمد و رفت کو ختم کیا جائے تاکہ کورونا چوتھی لہرکے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔