پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر کی ہمیشرہ کے انتقال پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر کی ہمیشرہ کے انتقال پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر کی ہمیشرہ کے انتقال پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

  

ویانا(اکرم باجوہ ) یورپ سمیت آسٹریا کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت  پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق صدر میاں خلیل احمد کی ہمشیرہ گزشتہ دنوں ایک جان لیوا کار حادثے میں پاکستان لیہ میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب کا اہتمام 11 جولائی بروز اتوار بعد از نماز ظہر مقامی ہال سالز کامرگت سٹراسے نمبر 3آسٹریا میں کیا گیاجس میں یورپ سمیت آسٹریا بھر کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔قران خوانی کے بعد تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت ذکر محفل میں مختلف شخصیات نے نعت شریف پیش کئیں۔آخر میں علامہ مدثر نے مرحومین کے لیے اجتماعی دعائیہ کلمات میں مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔ تقریب کے احتتام پر میاں خلیل احمد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر حاضرین مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -