انجینئر امیر مقام نے سوات میں بننےوالے’ نواز شریف کڈنی ہسپتال‘ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کردیا 

انجینئر امیر مقام نے سوات میں بننےوالے’ نواز شریف کڈنی ہسپتال‘ کے حوالے سے ...
انجینئر امیر مقام نے سوات میں بننےوالے’ نواز شریف کڈنی ہسپتال‘ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کردیا 

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال قومی خزانے سے نہیں بلکہ فلاحی ادارے نے بنایا ہے، اگر حکومت نے ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ وزیراعلی محمود خان نے بونیر میں جذبات سے کام لیتے ہوئے پختون روایات کی نفی کی اور ہمیں شرمندہ کیا، مریم اورنگزیب ہماری مہمان تھی، ان کے بارے میں نازیبا گفتگو کرکے وزیراعلی نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں۔

حکومت کی جانب سےسوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھاکہ کڈنی ہسپتال قومی خزانہ سے نہیں بلکہ ایک فلاحی ادارے نے بنایاتھا ،پورے مالاکنڈ میں کڈنی ہسپتال نہ ہونے پر کڈنی ہسپتال بنایاگیا، حکومت کو تکلیف صرف نواز شریف کے نام سے ہے، اگر حکومت نے ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت کتنے منصوبوں سے نواز شریف کا نام ہٹاؤگے؟ کیا عوام کے دلوں سے بھی نوازشریف کی محبت نکال سکو گے؟۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -