شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر ایسے ملک پہنچ گئے کہ پاکستان مخالف قوتوں کی نیندیں اڑ جائیں، یہ افغانستان نہیں بلکہ ۔۔۔

شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر ایسے ملک پہنچ گئے کہ پاکستان مخالف قوتوں کی ...
شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر ایسے ملک پہنچ گئے کہ پاکستان مخالف قوتوں کی نیندیں اڑ جائیں، یہ افغانستان نہیں بلکہ ۔۔۔

  

دوشنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ،وزیر خارجہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے.

پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل ،تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان،افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے ،توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر یکساں لائحہ عمل اختیار کرنے اور ایس سی او ممبر ممالک کے درمیان کثیرا لجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -