اسد قیصرکی افغانستان بارے وہ بات جو ملک دشمن قوتوں کے لئے ہضم کرنا مشکل ہو جائے

اسد قیصرکی افغانستان بارے وہ بات جو ملک دشمن قوتوں کے لئے ہضم کرنا مشکل ہو ...
اسد قیصرکی افغانستان بارے وہ بات جو ملک دشمن قوتوں کے لئے ہضم کرنا مشکل ہو جائے

  

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے،مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

 یونین کونسل بٹاکرہ ضلع صوابی میں سوئی گیس کی سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور معاشی اشاریے ترقی کی جانب گامزن ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط ملک بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال2021-22ءکا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے جس میں سب سے زیادہ بجٹ عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، صوابی میں فقید المثال ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، صوابی کی عوام نے جس جذبے کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں بھی اسی جذبے کے ساتھ صوابی کی عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مصروف عمل ہوں، صوابی کے گھر گھر کو گیس فراہم کی جا رہی ہے 2023ءتک کوئی بھی گاﺅں گیس سے محروم نہیں رہے گا ۔

سپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں یونیورسل صحت انشورنس کا آغاز کر دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کا ہر شہری 10لاکھ تک کسی بھی نجی یا سرکاری ہسپتال سے علاج کروا سکتا ہے، خیبر پختونخوا میں سیاحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور صوبے بھر میں سیاحت کیلئے نئے سپاٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -قومی -