لاہور میں جھانسہ دے کر خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 

لاہور میں جھانسہ دے کر خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 
لاہور میں جھانسہ دے کر خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قرضہ دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ چونگی امرسدھو کی رہائشی خاتون ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ حبیب اللہ نامی شخص اسے وزیراعظم قرض سکیم کے تحت قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر نشتر کالونی کے ایک مکان میں لے گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا اور ملزم کے ساتھی اس دوران پہرہ دیتے رہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ڈاکٹر سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مرتکب افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -