’ مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ دار باریاں لینے والے حکمران ہیں‘ پرویز خٹک کی حکومت مخالف جماعتوں پر گولہ باری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت پاکستان نے بڑی قیمت چکائی ہے، آج عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، اس کی تمام تر ذمہ داری باریاں لینے والے حکمرانوں پر ہے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کرپشن کا کھیل ختم کرنےکے لیے وزیراعظم عمران خان کا مشن جاری ہے، پاکستان مزید کرپشن،لوٹ کھسوٹ برداشت نہیں کرسکتا، تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے ، مخالفین عوام میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت آئینی مدت پوری کرےگی، آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا۔